یوم پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کی آمد ورفت پر پابندی

جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا اطلاق رات12 بجے سے کل دن 2 بجے تک ہوگا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 22, 2015
اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر 7 سال بعد یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ہورہی ہے فوٹو: فائل

لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں آج رات 12 بجے سے کل دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر '' کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج رات 12 بجے سے کل دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے بھی کل صبح6 بجے سے دن2 بجے تک بند رہے گی، اس شاہراہ پر صرف پرصرف پریڈ پر آنے والی گاڑیوں کو اجازت ہو گی دیگر ٹریفک کو کھنہ پل سے لہتڑار روڈ، راول ڈیم اور کشمیر ہائی وے کی جانب موڑدیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر 7 سال بعد یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |