ملک سے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے سربراہ پاک فوج

دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک March 22, 2015
ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، سربراہ پاک فوج فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور خوشخالی کے لئے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے،

ترجمان پاک فوج کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہری اور دوردراز علاقوں سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ ملک میں قیام امن اور خوش حالی کے لئے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جا ری ہیں جنہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں