وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں برائن لارا

شین واٹسن وہاب ریاض کے سامنے اسکول کے کھلاڑی کی طرح نظر آئے، سابق اسٹار بلے باز

آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر لگایا جانے والا جرمانہ مضحکہ خیز ہے، برائن لارا۔ فوٹو: فائل

SIALKOT:
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر جرمانے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ان پر لگا جرمانہ ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض شین واٹسن کے خلاف ایک منفرد بولر نظر آئے جب کہ شین واٹسن ان کے سامنے اسکول کے کھلاڑی دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک کرکٹ کا حسن ہے لیکن آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر لگایا جانے والا جرمانہ مضحکہ خیز ہے، آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔


واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے اپنے طوفانی اسپیل سے آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کو پریشان کئے رکھا جس کا انہوں نے خود بھی اعتراف کیا۔

 

Load Next Story