ایتھوپیا میں غم زدہ افراد کو ہنسانے کے لئے اسکول قائم

اسکول میں بڑی عمر کے افراد، نوجوانوں اور حاملہ خواتین کے لئے خوش رہنے کے الگ الگ کورس کرائے جاتے ہیں

بیلا شواغیرما نے طویل وقت تک ہنسے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، فوٹو: فائل

دُنیا میں لوگ دکھوں سے چھٹکارے کے لئے مختلف راستے اختیار کرتے ہیں کوئی نشے کی لت میں پڑ جاتا ہے تو کوئی اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیتا ہے مگر ایتھوپیا کے ایک شخص نے غم دور کرنے کے لئے ہنسی کا اسکول کھول لیا۔


عرب ویب سائیٹ کے مطابق ایتھوپیا کا شہری 'بیلا شوا غیرما' غم دور کرنے اور نفسیاتی واعصابی الجھنوں کے خاتمے کے لیے روزانہ مسلسل 3 گھنٹے 6 منٹ ہنستا ہے ۔ نفسیات اور سماجیات میں ماسٹرز کی ڈگریاں لینے والے بیلا شواغیرما نے طویل وقت تک ہنسے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

بیلا شوا غیرما نے ایک اسکول بھی کھول رکھا ہے جس میں وہ لوگوں کو ہنسنے اور خوش رہنے کی تربیت دیتا ہے۔ اسکول میں بڑی عمر کے افراد، کم عمر نوجوانوں اور حاملہ خواتین کے لیے الگ الگ کورسز کرائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیشہ وارانہ بنیادوں پر ہنسی سیکھنے کے لیے آنے والوں کو خصوصی کورس بھی کرایا جاتا ہے جس میں لوگوں کو ہنسی مزاح کی تربیت دی جاتی ہے۔
Load Next Story