کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک پولیس

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار


ویب ڈیسک March 22, 2015
جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ایس ایس پی راؤ انوار فوٹو: فائل

KARACHI: سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں 400 پولیس اہلکاروں نے سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، اسی دوران ملزمان نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ بھی کیا۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں