پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان وہاب ریاض کو ہونا چاہئے رمیز راجا

وہاب ریاض میں نہ صرف اچھا کپتان بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں بلکہ ان کا انداز بھی جارحانہ ہے، رمیز راجا


ویب ڈیسک March 22, 2015
ملک میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے، رمیز راجا

KARACHI: رمیز راجا کہنا ہے کہ وہاب ریاض میں اچھا کپتان بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں اسی لئے انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادینا چاہئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے کپتان کی تلاش کے سلسلے میں سابق کرکٹرز بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور سابق کپتان رمیز راجا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہاب ریاض میں اچھا کپتان بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں جب کہ ان کا انداز نہ صرف جارحانہ ہے بلکہ وہ ایک جذبے سے کھیلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو روایتی طریقے کے بجائے اب الگ طریقے سے سوچنا ہوگا کیوں کہ ہم آج بھی 1992 کو پاکستان کے لئے کرکٹ کے سنہرے دور کے طورپر یاد کرتے ہیں جب کہ دیگر ٹیمیں اس سے کہیں آگے نکل چکی ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین بلے باز شین واٹسن کو چکرا کر رکھ دیا تھا

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |