عمران خان نے تحریک انصاف کی ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا شاہ محمود قریشی

آئندہ48 گھنٹےکےدوران پارٹی کانیاالیکشن کمیشن بنایاجائےگاجوازسرنوانتخابات کےطریقہ کارکاجائزہ لےگا،نائب صدرتحریک انصاف

تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پارٹی کے اندر جمہوری طریقہ کار کو اپنائے ہوئے ہے۔،شاہ محمود قریشی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

NEW DELHI:
تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں دوبارہ جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے بننے کے بعد کیا جائے گا۔


اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے اتفاق جمہوریت کے لئے ہے اور تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد ہی اسمبلیوں میں دوبارہ جائے گی۔

نائب صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں کمیشن نے پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی سے متعلق رپورٹ دی ہے جس کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیرمین عمران خان نے تمام ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور آئندہ 48 گھنٹے کے دوران پارٹی کا نیا الیکشن کمیشن بنایا جائے گا جو از سرنو انتخابات کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا جسے بااختیار بنایا جائے گا جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پارٹی کے اندر جمہوری طریقہ کار کو اپنائے ہوئے ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2k9jjt_shah-mehmood-qureshi_news
Load Next Story