پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیادپرعوام میں جائیگیزرداری

عوام کوریلیف دینے کی کوشش کی،صدر سے فرزانہ راجہ، فدا پراچہ ودیگرسے ملاقات


ایکسپریس July 14, 2012
عوام کوریلیف دینے کی کوشش کی،صدر سے فرزانہ راجہ، فدا پراچہ ودیگرسے ملاقات۔ فوٹو/ایکسپریس

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جائے گی اور 2008ء کی طرح عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

وہ جمعے کوایوان صدر میں پیپلزپارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر ملک عامر فدا پراچہ اور انجم فاروق ملک سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے، صدر مملکت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ،وفاقی وزیر فرزانہ راجہ نے بھی ملاقات کی اور انھیں بی آئی ایس پی کے مختلف امور پر بریفنگ دی، صدر نے کہا کہ بی آئی ایس پی فاٹا اور بلوچستان پر خصوصی توجہ دے۔ صدر سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بھی حمیداللہ جان آفریدی کی قیادت میں ملاقات کی۔

وفد میں ایم این اے ملک بلال رحمان، سینیٹر ہلال الرحمن، حاجی خان آفریدی اور ملک رشید احمد خان شامل تھے۔صدر نے کہا کہ فاٹا کی پسماندگی کو دور کیا جائیگا اور ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا ۔ صدر سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ہم آہنگی ڈاکٹر جیکب پال بھٹی اور جنوبی کوریا کے سفیر چونگ جو چوئی بھی ملے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر نے کوریا کے سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ اے پی پی کے مطابق صدر نے شکیل احمد کی جج احتساب عدالت ملتان کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں