وہاب ریاض ورلڈکپ میں تیز ترین بولنگ کرانے والوں میں سرفہرست

وہاب ریاض نے میگا ایونٹ میں 154.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔


ویب ڈیسک March 22, 2015
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک 150.6 كلوميٹر فی گھنٹہ كی رفتار سے بولنگ کرکے دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن تیسرے نمبر پرہیں، فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے میگا ایونٹ سے باہر تو ہوگئی لیکن ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے میگا ایونٹ میں 154.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا کر تمام بولروں کو پیچھے چھوڑ دیا جب کہ میگاایونٹ میں اب تک کوئی بولر اس رفتار سے گیند نہیں پھینک سکا جب کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک 150.6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر دوسرے نمبر پر ہیں، اسی طرح نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے تیز ترین بول پھینکنے والے گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض کی شاندار بولنگ نے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق عظیم کرکٹرز کے دل بھی جیت لئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں