شہرمیں بدامنیسندھ رینجرزنے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

حساس مقامات پرگشت بڑھانے اوراسنیپ چیکنگ کیساتھ ساتھ چوکیاں بنانیکی ہدایت


Staff Reporter October 08, 2012
حساس مقامات پرگشت بڑھانے اوراسنیپ چیکنگ کیساتھ ساتھ چوکیاں بنانیکی ہدایت۔ فوٹو: فائل

شہرمیں جاری بدامنی اوربگڑتے ہوئے حالات کے باعث پاکستان رینجرز سندھ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

سندھ رینجرز کو شہر کے حساس مقامات پر گشت بڑھانے اور اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ چوکیاں بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہفتے کوٹارگٹ کلنگ اوراغواکے بعد لاشیں پھینکنے کاسلسلہ اچانک زور پکڑگیاجس کے باعث شہرمیں خوف وہراس پھیل گیا،بد امنی کی نئی لہر کے بعد رینجرز سندھ کو ہائی الرٹ کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں