روس کی ڈنمارک کو ایٹمی حملے کی دھمکی

اگر ڈنمارک نے نیٹو ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، روسی سفیر


ویب ڈیسک March 22, 2015
اگر ڈنمارک نے نیٹو ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، روسی سفیر۔ فوٹو:فائل

روس نے ڈنمارک کو نیٹو میزائل ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے کی صورت میں ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے لئے روسی سفیر میخائل وینن نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈنمارک کو دھمکی دی ہے کہ اگر ڈنمارک نے نیٹو ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی تو اسے ایٹمی حملے سمیت کشیدہ تعلقات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سفیر نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کا نیٹو ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے سے روسی سیکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے اس لئے ملکی دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈینش وزیرخارجہ مارٹن لڈی گارڈ نے روسی سفیر کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ ناقاقبل قبول ہے جب کہ روس جانتا ہے کہ نیٹو میزائل ڈیفنس سسٹم ملکی تحفظ کے لئے ہے اس لئے کئی معاملات پر ڈنمارک روس سے اتفاق نہیں کرتا اس لئے دونوں ممالک کے درمیان مثبت انداز میں تعلقات آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں