دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی وزیراعظم

آج قائد کا پاکستان مشکلات میں گہرا ہوا ہے،تاریخ کے مشکل دورسےگزرکرمضبوط قوم بننا ہے، وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام


ویب ڈیسک March 23, 2015
ملک کو درپیش بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہوگا،وزیراعظم نواز شریف فوٹو:فائل

RAWALPINDI: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ وطن عزیز کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی اور تاریخ کے مشکل دور سے گزر کر ایک مضبوط قوم بننا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج قائد کا پاکستان مشکلات میں گہرا ہوا ہے اور ملک کو درپیش بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہوگا، پاک سرزمین پرہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا جائےگا اور اس مقصد کے لئے پوری قوم اورتمام سیاسی جماعتیں اپنی بہادرافواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی رہنمائی میں مسلمانوں نےالگ اسلامی نظام پرمبنی ریاست کیلیےجدوجہد کی جب کہ وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے جسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا اور دہشت گردوں کوان کےمنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں