پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدا منایا

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروانے میں کردارادا کرے،مقررین


ایکسپریس July 14, 2012
اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروانے میں کردارادا کرے،مقررین, فائل فوٹو

آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریو ں نے یوم شہدا کشمیراس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے، جمعے کوآزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریو ں نے یوم شہدا کشمیر منایا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس اور تقاریب منعقد کی گئیں، اجلاس میں مختلف قراردادوں کے ذریعے 13 جولائی1931 ء کے شہدا کے مشن کی تکمیل کا اعادہ کیا گیا، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا کرلاکھوں کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے،

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کروانے میں کردارادا کرے۔ ایک اورقرار داد میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کااظہار کیاگیا، 82 سال قبل آج ہی کے دن مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینڑل جیل سرینگرکے احاطے میں بیس سے زائد کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جس جدوجہد آزاد ی کا آغاز کیا تھا اسی عمل کو جاری و ساری رکھنے کے لیے کشمیری ہرسال تجدید عہد کے طور پر13 جولائی کویوم شہدا کشمیر مناتے ہیں۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے شبیراحمد شاہ اور جاویداحمد میر سمیت متعدد حریت رہنمائوں کوسرینگرسے گرفتارکرکے نظر بند کردیا،دریں اثنا قابض انتظا میہ نے یوم شہداکے موقع پرمیر واعظ عمر فاروق، سیدعلی گیلانی،آغا سید حسن الموسوی، یاسین ملک ،بلال غنی لون،مولانا عباس انصاری، مسرور عباس انصاری ، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان اورظفراکبر بٹ کو سرینگر میں گھروں میں نظربندکردیا ہے۔

میر واعظ نے کہاکہ بھارت طاقت کے زورپرکشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لیے سرینگر میں سخت پابندیاں اور غیراعلانیہ کرفیونافذ ہیں۔ یوم شہدا کے موقع پرکشمیر میں مکمل ہڑتال بھی رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |