فیسٹیول میں ایکسپریس کی آؤ پڑھاؤ مہم توجہ کا مرکز بنی رہی
فیسٹیول میں آؤ پڑھاؤ مہم کا خصوصی اسٹال لگایا گیاجہاں خواتین اساتذہ کی بڑی تعدادنےمہم کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی۔
فیملی فیسٹیول کے دوران ایکسپریس کی آؤ پڑھاؤ مہم شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، فیسٹیول میں آؤ پڑھاؤ مہم کا خصوصی اسٹال لگایا گیا جہاں خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے مہم کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اس دوران تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات اور آؤ پڑھاؤ مہم کے تحت اپنی سماجی ذمے داری ادا کرنے والے 500 سے زائد اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں،آؤ پڑھاؤ مہم کے رضاکاروں نے شرکا کو مہم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں، نمائش کے شرکا نے تعلیم کے فروغ کے لیے اس مہم کو چلانے پر ایکسپریس میڈیا کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا، ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں موجود شرکا نے آؤ پڑھاؤ مہم کا حصہ بننے کے لیے رجسٹریشن بھی کرائی۔
جنگلی جانوروں اور ہیوی بائیکس کی نمائش نے فیسٹیول کی رونق بڑھادی
جنگلی جانوروں اور ہیوی بائیکس کی نمائش نے ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں شرکا کی دلچسپی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، فیسٹیول کے شرکا بالخصوص بچوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کیلیے رینگنے والے مختلف جانور سانپ، کچھوے اور مگر مچھ رکھے گئے تھے، بچوں اور بڑوں نے ان جانوروں کا قریب سے مشاہدہ کیااور جانوروں کے ساتھ تصاویر بنانے کیلیے شرکا کی قطاریں لگی رہیں،نوجوانوں کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیوی بائیکس کی نمائش نے فیسٹیول کی رونقیں بڑھادیں، مختلف اقسام کی درجنوں رنگ برنگی ہیوی بائیکس اور ان کی گرج دار آوازوں نے سماں باندھ دیا، نوجوانوں نے اپنی پسند کی ہیوی بائیکس کے ساتھ تصاویر بنوائیں،فیسٹیول کے رضاکاروں نے نوجوانوں کو ان ہیوی بائیکس کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور بائیکس چلاکر مہارت کا مظاہرہ کیا۔