صدر نے سانحہ خیرپورکی فوری رپورٹ طلب کرلی

ملزمان کی گرفتاری کا حکم،صدر کا وزیر اعلیٰ اور نفیسہ شاہ کو فون خیریت دریافت کی


Staff Reporter October 08, 2012
ملزمان کی گرفتاری کا حکم،صدر کا وزیر اعلیٰ اور نفیسہ شاہ کو فون خیریت دریافت کی۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے سانحہ خیرپورکی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوسں کا اظہار کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اتوارکو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کوٹیلیفون کیا اور واقعے کی تفضیلات معلوم کیں اور ان کی صاحبزادی ایم این اے نفیسہ شاہ کی خیر یت دریافت کی ۔ صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ایسی سازشوں سے عوام اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہیں، عوامی طاقت سے ان سازشوں کوناکام بنائیںگے۔ صدر نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصرکو فوری گرفتارکیاجائے اور زخمیوںکوہرممکن طبی امدادفراہم کی جائے ، بعدازاں صدر نے ایم این اے نفیسہ شاہ کوبھی فون کیااور خیر یت دریافت کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |