اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آزاد فلسطینی حکومت کے حامی

بان کی مون نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں فعال شرکت کریں


APP March 23, 2015
بان کی مون نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں فعال شرکت کریں تاکہ آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوسکے۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی ضروروت پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بان کی مون نے آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی غیر قانونی تعمیر کو روکنے اور اسرائیل کے ذریعے فلسطینی انتظامیہ کی روکی گئی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بان کی مون نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں فعال شرکت کریں تاکہ اسرائیلی حکومت کے قبضے کے خاتمے اور آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |