ملک کا کریمنل جسٹس سسٹم ناکام ہوچکا چوہدری سرور

پارلیمنٹ میں غیر معمولی حالات میں فوجی عدالتیں بنائی ہیں، چوہدری سرور


Numainda Express March 23, 2015
پارلیمنٹ میں غیر معمولی حالات میں فوجی عدالتیں بنائی ہیں، چوہدری سرور فوٹو: فائل

سابق گورنر پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمد سرور آرائیں نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کا کریمنل جسٹس ناکام ہوچکا ہے، اس میں پریشانی کی بات ہے کہ ہمارا نظام ناکام ہوچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے انجمن آرائیں کے100 سالہ جشن کے موقع پر حیدرآباد میں منعقدہ سندھ آرائیں کنونشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری سرور آرائیں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں غیر معمولی حالات میں فوجی عدالتیں بنائی ہیں، اب ہونا یہ چاہئے کہ ہم اپنے عدالتی اور پولیس کے نظام کو بہتر بنائیں، جمہوریت کو مستقل چلتے رہنا چاہیے، اگر ترقی کرنی ہے تو پھر تمام سیاسی جماعتوں کو قانون کی پاسداری کرنی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں