ماڈل ایان سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ

جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے، چیئرمین ایف بی آر


جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے، چیئرمین ایف بی آر۔ فوٹو : فائل

VIENNA: چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی تاہم کسی سیاستدان سے تفتیش کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔لاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی ضمانت خارج کرانے کیلیے ہائیکورٹ میں بھرپور دلائل دینے والے پراسیکیوٹر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور نیا ''فرینڈلی وکیل'' پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماڈل کو جیل میں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اسے نیٹ کی سہولت والا موبائل فون بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ ماڈل کے''ساتھیوں'' نے عدالت میں باقاعدہ اعتراف جرم کرکے اسے جرمانہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جرمانے کے ساتھ ہی کیس بھی ختم ہوجائے گا اور ماڈل کو مستقل رہائی بھی مل جائے گی،کیس کے تفتیشی افسران نے بھی چپ سادھ لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں