یمن طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے اقوام متحدہ

یہ خام خیالی ہے کہ حوثی باغی پورے ملک کو کنٹرول کر سکتے ہیں، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن


ویب ڈیسک March 23, 2015
یمنی صدر بھی ایسی فوج جمع نہیں کر سکتے جو اقتدار کے دوبارہ حصول کے لیے ان کی مدد کر سکے، سفیر۔ فوٹو: فائل

TEHRAN: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن نے خبردار کیا ہے کہ شام، عراق اور لیبیا کی طرح یمن بھی تیزی سے طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جمال بونیمور کا کہنا تھا کہ یہ خام خیالی ہے کہ حوثی باغی پورے ملک کو کنٹرول کر سکتے ہیں جب کہ یمنی صدر عبدالربوہ منصور ہادی بھی ایسی فوج جمع نہیں کر سکتے جو اقتدار کے دوبارہ حصول کے لیے ان کی مدد کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن بھی شام، عراق اور لیبیا کی طرح ایک طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی حوثی باغیوں، القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک سیکٹروں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں