پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل صرف پرامن مذکرات میں ہے پاکستانی ہائی کمشنر

بھارتی قیادت سے کہنا چاہتے ہیں کہ آگے بڑھنے کے لئے بات چیت کرنا ضروری ہے، عبد الباسط

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے خطے میں امن بہت ضروری ہے، پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط فوٹو: فائل

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ مسائل کا حل صرف پُرامن مذاکرات میں ہے۔


بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے خطے میں امن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے ہم اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ مسائل کا حل صرف پُرامن مذاکرات میں ہے اور امید ہے پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا۔

عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت سے کہنا چاہتے ہیں کہ آگے بڑھنے کے لئے بات چیت کرنا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک آگے بڑھیں اور باہمی مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2kcvtl_india-and-pakistan_news
Load Next Story