لوئر دیر میں باراتیوں کی بس الٹنے سے بچہ جاں بحق 23 افراد زخمی

حادثہ بلام بٹ کے علاقے اسلام درہ میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک March 23, 2015
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا، پولیس فوٹو: فائل

بلام بٹ کے علاقے اسلام درہ میں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی بس الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بلام بٹ کے علاقے اسلام درہ میں پیش آیا جہاں بارتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں