پاک بھارت تصفیہ طلب معاملات مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں نریندر مودی

مسائل کے حل کے لئے دہشت گردی اور خوف سے پاک ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے، مودی

مسائل کے حل کے لئے دہشت گردی اور خوف سے پاک ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے، مودی. فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے 75 ویں یوم پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد دی۔ نریندر مودی کا کہناتھا کہ دونوں ممالک تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات سے حل ہوسکتےہیں، مسائل کے حل کے لئے دہشت گردی اور خوف سے پاک ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔


واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات بھی ہوئے تھے جس میں بھی اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے سے حل کیا جائے گا۔



Load Next Story