پٹرول 304 مٹی کا تیل 72فی لیٹر مہنگا ڈیزل 270روپے سستا
سی این جی کی قیمت 2.54روپے فی کلو بڑھا دی گئی، لائٹ ڈیزل بھی47پیسے فی لیٹرمہنگا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
وزارت پٹرولیم نے اوگراکی طرف سے ارسال کردہ سمری منظورکرتے ہوئے اگلے ہفتے کیلیے پٹرول، مٹی کاتیل، لائٹ ڈیزل اورسی این جی کی قیمتوںمیںاضافہ کردیاہے۔
پٹرول3 روپے 4 پیسے، مٹی کاتیل 72پیسے،لائٹ ڈیزل 47پیسے فی لیٹرمہنگا اور سی این جی ریجن ون میں دوروپے 78پیسے اورریجن ٹومیںدوروپے 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل دو روپے 70 پیسے فی لیٹر سستاہوگیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ قیمتوںمیںاضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا۔ اتوارکوجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق3.04 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت105 روپے49 پیسے فی لیٹر،72 پیسے اضافے سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت101 روپے 95 پیسے،47 پیسے اضافے کے بعدلائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے70 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت2 روپے 70 پیسے کمی سے110 روپے 46 پیسے فی لیٹرہوگئی۔
ریجن ون پوٹھوہار، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں2 روپے78 پیسے اضافے سے سی این جی کی نئی قیمت 96روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو پوٹھوہارکے سوا پنجاب اور سندھ میں2 روپے 54 پیسے اضافے سے سی این جی کی نئی قیمت 88روپے 22پیسے فی کلومقررکی گئی ہے۔ آئی این پی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اورسی این جی قیمتوں میں ا ضافے کے پیش نظر ایک روزقبل ہی پٹرول پمپوں اورسی این جی اسٹیشنزمالکان نے سپلائی بندکردی جس سے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے شہریوںکوشدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑااورلوگ کئی کئی گھنٹے تک پریشان ہوتے رہے۔