ملک میں قرارداد پاکستان کی روح کے مطابق جمہوری معاشرے کے قیام کی ضرورت ہے الطاف حسین
پاکستان کو مختلف اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، قائد ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں سب ایک دوسرے کا احترام کریں۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ آج پاکستان کو مختلف اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، ایسے میں اشد ضرورت ہے کہ پاکستان میں قرارداد پاکستان کی اصل روح کے مطابق ایک جمہوری و متوازن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اور ملک میں بسنے والے تمام افراد کو بلا امتیاز ان کے حقوق فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں ہر مذہب ، زبان، عقیدے، مسلک کے ماننے والے کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی آزادی ہو اور سب ایک دوسرے کا احترام کریں۔
الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ قرارداد پاکستان کی اصل روح کا مطالعہ کرکے پاکستان میں پر امن معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک کو دنیا میں روشن خیال و ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کیا جاسکے۔