رینٹل پاورکیسذمے داران کا تعین 3 ماہ میں کرلیں گے نیب

وزیراعظم پرویزاشرف کوسوالنامہ بھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں،ترجمان ظفراقبال کی گفتگو


Malik Manzoor Ahmed October 08, 2012
پرویزاشرف جب وزیراعظم نہیں تھے توانھوں نے نیب میں پیش ہوکر جواب دیے تھے۔ فوٹو: فائل

نیب کے ترجمان ظفراقبال نے کہا ہے کہ رینٹل پاورکیس کی تحقیقات جاری ہیں، رینٹل پاورکیس میں ملوث ذمہ داران کا تعین آئندہ 3ماہ میںکرلیاجائے گا۔

''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ رینٹل پاورکرپشن کیس کی نیب نے بیشترریکوریاں کرلی ہیں۔وزیراعظم پرویز اشرف کورینٹل پاورکیس کے سلسلہ میں ابھی کوئی سوالنامہ نہیں بھیجااس حوالے سے خبریں سراسربے بنیاد،من گھڑت اورمکمل لاعلمی کانتیجہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پرویزاشرف جب وزیراعظم نہیں تھے توانھوں نے نیب میں پیش ہوکرسوالوں کے جواب دیے تھے رینٹل پاورکیس کی تکمیل سے پہلے کسی کو موردالزام نہیں ٹھہرایاجا سکتا۔نیب کانام استعمال کرکے بعض جعلسازوںکیجانب سے شہریوںکوبلیک میل کرنے سے متعلق انھوں نے کہاکہ نیب حکام اس اہم معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جلدایسے جعلساز قانون کی گرفت میںآجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |