امریکی کمپنی کا کراچی میں پاورپروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

توانائی کے بحران کے باوجودامریکی سرکاری اور پرائیویٹ سرمایہ کاری میں اضافہ کیاجائیگا


Online October 08, 2012
توانائی کے بحران کے باوجودامریکی سرکاری اور پرائیویٹ سرمایہ کاری میں اضافہ کیاجائیگا

امریکی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ پاکستان میں امن و امان کی خراب صورتحال اور توانائی کے بحران کے باوجودامریکی سرکاری اورپرائیویٹ سرمایہ کاری میں اضافہ کیاجائیگا اور پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کردیاجائے گا۔

امریکی حکومت یوایس ایڈاورپرائیویٹ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں درمیانے اورچھوٹے درجے کے منصوبوں پرعمل درآمدکریگی جس کے نتیجے میں پاکستان میں روزگارکے مواقع بھی نکلیںگے اوربیروزگاری کم ہونے کیساتھ ساتھ ملک میں خوشحالی بھی آئیگی۔میڈیارپورٹ کے مطابق نائب ٹریڈ نمائندے مائیکل ڈیلنی نے لندن میں یوایس پاکستان بزنس اپرچیونٹیزکانفرنس کے اختتام پرکہاکہ اس کانفرنس سے امریکی حکومت نے پرائیویٹ سرمایہ کاروںکے ساتھ مل کر پاکستان میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری منصوبوں میں پیسہ لگانے کافیصلہ کیاہے تاکہ پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہواورملک میں ہزاروں لاکھوں لوگوںکو کاروبارسے فائدہ ہواور روزگارملے۔

ایک امریکی کمپنی انٹرنیشنل پاورنے کراچی میں 94میگا واٹ بجلی کی پیداور کا منصوبہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔توانائی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاروں کیلیے بہت زیادہ مواقع بھی ہیں،بجلی اورگیس کی پیداوار میں اضافے کے اثرات معیشت پرپڑینگے اورملک تیزی کے ساتھ ترقی کرے گا،امریکاکی یہ کمپنیاں منافع کمانے کیلیے پاکستان آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں