بھارت نے اپنے فوجیوں کی یاد میں بنائے گئے ہورڈنگز پر امریکی فوجیوں کی تصاویر لگادیں
ہورڈنگز بورڈ پر نظر آنے والے فوجیوں کے یونیفارم پر آویزاں امریکی بیج واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
دنیا بھر کے ممالک اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں اور بھارت میں بھی ایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خراج عقیدت اپنے فوجیوں کے بجائے امریکی فوجیوں کو پیش کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 مارچ کو یوم شہدا کے طور پر منائے جانے والے دن کے موقع پر چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں فوجیوں کی یاد میں لگائے گئے ہورڈنگز بورڈز پر اپنے فوجیوں کے بجائے امریکی فوجیوں کی تصاویر لگادیں۔ ہورڈنگز بورڈ پر نظر آنے والے فوجیوں کے جہاں چہرے اور یونیفارم بھارتی فوجیوں سے نہیں مل رہے وہیں ان کے کندھوں آویزاں امریکی پرچم کا بیج بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی میئر پونم شرما کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ تصاویر انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ہوں جس کی وجہ سے غلطی ہوئی ہو تاہم اس غلطی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ دوسری جانب چندی گڑھ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کرن کھیر کا کہنا ہے کہ اس طرح کا عمل ہمارے فوجیوں کی بے ادبی ہے لہذا اس پر عوام سے سرعام معافی مانگی جائے۔