امیر قطر کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں بحرین کے جھنڈے لگادیئے گئے

بحرین اور قطر کے جھنڈوں میں کافی حد تک مماثلت ہے جس کے باعث یہ غلطی ہوئی، ترجمان سی ڈی اے


ویب ڈیسک March 23, 2015
وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کےبعد جھنڈے تبدیل کیے گئے، فوٹو:ایکسپریس نیوز

قطر کے امیر کے دورہ پاکستان کےموقع پر ان کے استقبال کے لیے سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں قطر کے بجائے بحرین کے جھنڈے لگادیئے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق امیر قطر کے دورہ پاکستان کے موقع پر قطر کی جگہ بحرین کے جھنڈے غلطی سے لگائے گئے کیونکہ دونوں ممالک کے جھنڈوں میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے تاہم غلطی کی نشاندہی ہونے پر فوری طوری پر جھنڈے تبدیل کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ قطر کےامیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئیں جس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امیر قطر کی تصاویر والے بینرز بھی لگائے گئے جب کہ اس موقع پر سی ڈی اے نے شہر میں قطر کے جھنڈوں کےبجائے بحرین کےجھنڈے لگادیئے ، بعدازاں وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے سی ڈی اے کی غلطی کی نشاندہی کی گئی جس کےبعد بحرین کے جھنڈوں کو ہٹا کر قطر کے جھنڈے لگائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں