حج کوٹا دلوانے کیلیے ایجنٹ سرگرملاکھوںبٹورنے لگے

ہمارے پاس کوٹا نہیں،جعلی ایجنٹوںکے جھانسے میںنہ آئیں،سیکریٹری مذہبی امور


Jahangir Minhas October 08, 2012
ہمارے پاس کوٹا نہیں،جعلی ایجنٹوںکے جھانسے میںنہ آئیں،سیکریٹری مذہبی امور فوٹو فائل

وزارت مذہبی امورسے حج کوٹا دلوانے کیلیے دارالحکومت میں متعدد ایجنٹ سرگرم ہوگئے ہیں۔

جبکہ وفاقی سیکریٹری کوکئی ایسے جعلی لیٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں جن میں ایجنٹوںنے مختلف افرادسے لاکھوں روپے بٹور کر حج کوٹا دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی، ایکسپریس کے رابطے پروفاقی سیکریٹری مذہبی امورچوہدری اعظم نے بتایاکہ مجھے جعلی لیٹر ملاہے جس میںکسی ایجنٹ نے پیسوںکے عوض حج کوٹا دلوانے کا کہا ہے، وزارت کے پاس کوئی حج کوٹا نہیں اس حوالے سے شہر میںکام کرنے والے لوگ ان جعلی ایجنٹوںکے جھانسے میں نہ آئیں۔

انھوں نے بتایاکہ سرکاری اسکیم کے تحت اب تک 50 ہزارکے قریب پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ وزارت کی طرف سے حج آپریشن بھی کامیابی سے چل رہا ہے، وفاقی سیکریٹری نے بتایاکہ رواں سال لاہور ہائیکورٹ نے صرف 4آپریٹرز کوحج کوٹا جاری کرنے کے احکام جاری کیے ہیں تاہم وزارت کے کسی افسر یا اہکارنے کسی ٹورزآپرٹیر سے کوٹے کی فراہمی کیلیے پیسوںکا مطالبہ کیا ہے تو وہ وزارت سے رابطہ کرسکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں