یوٹیلٹی اسٹورز پر درجنوں اشیا 50 روپے تک مہنگی

مخصوص برانڈ کی چائے کی پتی کے 215گرام پیکٹ کی قیمت 5 روپے کے اضافے سے 124 روپے ہوگئی


Khabar Nigar March 24, 2015
مخصوص برانڈ کی چائے کی پتی کے 215گرام پیکٹ کی قیمت 5 روپے کے اضافے سے 124 روپے جب کہ دانے دار چائے 190 گرام کی قیمت 7 روپے کے اضافے سے 129 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

SIALKOT: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چائے، شیمپو، منرل واٹر، مشروبات سمیت 50 سے زائد اشیا کی قیمت میں 1روپے سے 50 روپے تک اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مخصوص برانڈ کی چائے کی پتی کے 215گرام پیکٹ کی قیمت 5 روپے کے اضافے سے 124 روپے، دانے دار چائے 190 گرام کی قیمت 7 روپے کے اضافے سے 129 روپے، دانے دار 95 گرام 2 روپے کے اضافے سے 64 روپے، فیملی مکسچر چائے کی قیمت 95 گرام 1روپے کے اضافے سے 57روپے،دانے دار چائے 950 گرام30 روپے کے اضافے سے 615 روپے، دوسری کمپنی کے ٹی بیگ 100 پیکٹ کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 330 روپے جبکہ چائے کی پتی کے 950 گرام پیکٹ کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 672 روپے، رنگ گورا کرنے والی کریم کے 70 ملی لیٹرجار کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 162 روپے، 25 گرام ٹیوب کی قیمت 5 روپے کے اضافے سے 64 روپے، مخصوص برانڈ کے 700 ملی لیٹر بوتل شیمپو کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 542 روپے سے بڑھا کر 562 روپے، ہینڈ واش ایک لیٹر 30 روپے کے اضافے سے 390 روپے، سافٹ ڈرنکس ڈیڑھ لیٹر کی بوتل 7 روپے کے اضافے سے 70 روپے، ٹشو پیپر پیکٹ 6 روپے کے اضافے سے 104 روپے، ٹشو ٹائلٹ رول پیکٹ2روپے کے اضافے سے 39 روپے، کوکو کرنچ 10 پیس (500گرام) 30روپے کے اضافے سے 520 روپے، منرل واٹرکی آدھالیٹر بوتل 3 روپے کے اضافے سے 24 روپے، 1لیٹر کی بوتل5 روپے کے اضافے سے 45 روپے، 5 لٹر کی بوتل 12 روپے کے اضافے سے 118 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ ٹیٹراپیک دودھ کی 1لیٹر کا پیکٹ 4تا 5روپے کی کمی سے 102تا107روپے کر دیا گیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔