سیف علی پدما شری ایوارڈ واپس کرنے کو تیار ہیں کرینہ
سیف علی خان کے خلاف دی گئی آرٹی آئی ایپلیکیشن میں ان سے پدما شری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارت کے سپر اسٹار اور نواب منصور علی خان پٹودی کے بیٹے سیف علی خان جن کے خلاف ایک آرٹی آئی درخواست دی گئی تھی کہ ان سے بھارت کا سول ایوارڈ پدما شری واپس لیا جائے۔
سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے خود ہی ایوارڈ کی واپسی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، کرینہ کپور خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان پدما شری ایوارڈ واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سیف علی خان پر 2012ء میں ایک فائیو اسٹار کولابا ہوٹل میں جنوبی افریقہ کے بزنس مین کی ناک پر مکا مارنے جب کہ اس کے سسر کو بھی برا بھلا کہنے اور مارنے کا الزام ہے، اس پر سیف علی خان کے خلاف دی گئی آرٹی آئی ایپلیکیشن میں ان سے پدما شری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسی بابت بات کرتے ہوئے کرینہ کپور خان نے کہا کہ سویلین ایوارڈ ان کے شوہر سیف علی خان کو عطا کیا گیا اور یہ کہ ان سے اس کے بارے میں پوچھا نہیں گیا تھا۔