میں خود کو اب ودیا بالن میں دیکھ رہی ہوں وحیدہ رحمن

وحیدہ رحمن نے فلموں میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک March 24, 2015
2007 کی فلم ’’جب وی میٹ‘‘ دیکھ کر بہت محظوظ ہوئی تھی،وحیدہ رحمن۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ماضی کی مشہور اداکارہ 77 سالہ وحیدہ رحمن جو ان دنوں ایوارڈ یافتہ فلمساز اپارنا سین کی بنگالی فلم شیکسپیئر کے ناول ''رومیو اینڈ جیولٹ'' سے ماخوز ''ارشناگر'' کی شوٹنگ کیلئے کولکتہ آئی ہوئی ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آج ودیا بالن میں اپنا آپ دیکھ رہی ہیں۔

ان سے پوچھا گیا پچھلے وقتوں میں کوئی یادگار ہو تو ایسی کون اداکارہ ہے جو اس پر پورا اترتی ہو تو وحیدہ رحمن نے فوراً ودیا بالن کا نام لیتے ہوئے اس کی 2012 کی سپر ہٹ تھرلر کہانی کا نام لیا جس میں اس نے ودیا باغچی کا کردار ادا کیا۔ وحیدہ رحمن نے مزید کہا کہ وہ 2007 کی فلم ''جب وی میٹ'' دیکھ کر بہت محظوظ ہوئی تھیں۔ ماضی کی اداکارہ وحیدہ رحمن جس نے اپنے جاندار کرداروں سے مداحوں کو محظوظ کیا جیسا کہ ''کاغذ کے پھول، تیسری قسم، رام اور شیام، گائیڈ اور پریم پجاری'' فلموں میں ہے، نے بتایا کہ وہ ہر قسم کی فلم دیکھتی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے فلمساز انوپ سنگھ کی فلم ''قصہ'' کا بھی ذکر کیا، وحیدہ رحمن نے فلموں میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |