امیتابھ اور دیپکا کی فلم ’’پیکو‘‘ کی پہلی جھلک جاری

فیملی کامیڈی فلم 8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


ویب ڈیسک March 24, 2015
فیملی کامیڈی فلم 8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

GILGIT: ڈائریکٹر شوجیت سرکار کی نئی فلم ''پیکو'' کی گزشتہ روز ایک جھلک جاری کی گئی جس میں امیتابھ بچن، دیپکا پڈوکون اور عرفان خان خوبصورت انداز میں جلوہ گر ہیں۔

فلم کی جاری کردہ جھلک پر دیپکا پڈوکون نے کہا کہ مجھے یہ ٹریلر بہت پسند آیا ہے، میرے خیال میں یہ ایک بہترین چیز ہے۔ بہت سوں کو اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ یہ دیپکا کی پہلی فلم ہے جس میں فلم کا نام دیپکا کے کردار پر رکھا گیا۔ دراصل وہ اس فلم میں سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ امیتابھ بچن اس میں پنجابی لہجے میں پورا بنگالی کردار ادا کرنے کی کوشش میں مصروف اور بنگالی اوتار میں نظر آئے۔ دیپکا بھی اس جھلک میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔ مذکورہ فیملی کامیڈی فلم 8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔