علاج سے انکار پر بیمار بچے کے والدین کو جیل کی ہوا کھانا پڑگئی
بچے کے دماغ میں رسولی کے شواہد نہیں ملے، والد
HARIPUR:
5 سالہ ہسپانوی بچے آشیا کنگ کے والدین گرِٹ کنگ اور نغیمے کو اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں اس الزام میں جیل میں بند کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے ڈاکٹروں کی تجویز کے خلاف اپنے بیمار بچے کو برطانیہ کے ساؤتھ یمپٹن اسپتال سے پراگ لے جانے کی کوشش کی تھی۔
بچے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس کے دماغ میں رسولی ہے تاہم ان کے والد نے بتایا کہ بچے کے دماغ میں رسولی کے شواہد نہیں ملے۔ آشیا کے والدین نے برطانیہ کے ساؤتھ یمپٹن اسپتال میں گزشتہ سال اگست میں بچے کی بیماری کے علاج کے طریقہ کار پر ڈاکٹر کے ساتھ اختلاف کے بعد اسے پروٹون تھراپی کے لیے بیرونِ ملک لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم والدین ابھی بیمار بچے کو لے کر میڈرڈ ہی پہنچے تھے کہ پولیس نے انہیں دھر لیا۔