بھارت کابرہموس سپرسونک کروزمیزائل کے کامیاب تجربہ کادعویٰ

برہموس میزائل کا تجربہ ریاست گوا کے ساحل پر بحریہ کے جنگی جہاز سے کیا گیا


October 08, 2012
برہموس میزائل کا تجربہ ریاست گوا کے ساحل پر بحریہ کے جنگی جہاز سے کیا گیا، فوٹو : ایکسپریس نیوز، فائل

بھارتی بحریہ نے اتوارکو 290کلو میٹر تک مار کرنے والے برہموس نامی سپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ کیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روسی اور بھارتی ماہرین کا مشترکہ طور پر تیار کردہ برہموس میزائل کا تجربہ ریاست گوا کے ساحل پر بحریہ کے جنگی جہاز سے کیا گیا۔بھارتی بحریہ کے ذرائع کے مطابق یہ کروز میزائل سیدھا جانے کے بجائے فضا میں مختلف موڑ لے کرہدف کو نشانہ بناتا ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ دشمن کو یہ پتہ نا چل سکے کہ میزائل کس سمت سے آیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل گوا کے ساحل پر روس میں بنے جہاز آئی این ایس تیج سے لانچ کیا گیا۔ روس بھارت کے لیے اسی طرح کے دو مزید جنگی جہاز بنا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |