پی ایچ ایف درست سمت میں گامزن نہیں سمیع اللہ

ہاکی ہمارا قومی کھیل لیکن اب زوال کی جانب گامزن ہے،سمیع اللہ


Qaiser Iftikhar March 24, 2015
ہاکی ہمارا قومی کھیل لیکن اب زوال کی جانب گامزن ہے،سمیع اللہ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ خان نے کہاکہ پی ایچ ایف درست سمت میں گامزن نہیں ہے،کھیل کی باگ ڈور مخلص لوگوں کو سونپ کر ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، سابق آفیشلز نے ہاکی کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا لیکن اب بھی کچھ نہیں بگڑا، بہتری کیلیے کام کیا جائے تو قومی کھیل کو پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

مقامی ہوٹل میں نمائندہ ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل لیکن اب زوال کی جانب گامزن ہے، اسے بچایا جا سکتا ہے لیکن اس کیلیے سب سے پہلے مینجمنٹ اور فیڈریشن میں ایسے لوگوں کو آگے لانا ہوگا جوملک بھرسے میرٹ پرٹیلنٹ تلاش کرکے لائیں، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل اب ختم ہوچکا، ایسا کچھ نہیں ہے، آج بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد قومی ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہے، انہیں درست رہنمائی مل جائے اور فیڈریشن بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے تو یقین ہے کہ صورتحال بہترہوجائے گی، میں یہ نہیں کہوں گا کہ اس تبدیلی کے ساتھ فوری ہی پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی لیکن اتنا ضرورہوگا کہ وہ کسی نہ کسی بہتر پوزیشن پر دکھائی دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں اب خاصی تبدیلیاں آچکی ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں کو فٹنس کے ساتھ ساتھ جدید تکنیک سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔