ڈی جی رینجرز کے نام سے جعلی فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کا انکشاف

جعلی فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والے نوسر بازوں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی، ترجمان سندھ رینجرز


Staff Reporter March 24, 2015
شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے دیے گیے پیغام سے ڈی جی رینجرز کا کوئی تعلق نہیں۔ اعلامیہ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ڈی جی رینجرز کے نام سے جعلی فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ جعلی فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والے نوسر بازوں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ کچھ نامعلوم افراد ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے نام سے جعلی فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ چلا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال نہیں کر رہے، شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے دیے گیے پیغام سے ڈی جی رینجرز کا کوئی تعلق نہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں