جوڈیشل کمیشن سے کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا رضا ربانی

افواج پاکستان اور دیگر ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جن کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں، رضا ربانی


Numainda Express March 24, 2015
افواج پاکستان اور دیگر ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جن کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں، رضا ربانی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ملک میں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا، ہم نے عمران خان سے پہلے بھی گزارش کی تھی کہ وہ اسمبلی میں آکر جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اتوار کو ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو و دیگرکے مزارات پر حاضری دینے کے لیے لاڑکانہ جاتے ہوئے سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے مزید کہاکہ افواج پاکستان اور دیگر ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جن کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں، جب تک ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوگا، اس وقت تک معیشت مضبوط نہیں ہوگی، امن کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ اگر قومی ایکشن پلان کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا تو اس پر بحث کی جائے گی، ملکی بقا جمہوریت میں ہے اور میری کوشش ہوگی کہ چاروں صوبوں کے مسائل کے حل کے لیے سینیٹ میں بحث کی جائے۔ این این آئی کے مطابق رضا ربانی نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں ضرور شرکت کرے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔