دہشت گردی کے خلاف کابل اور واشنگٹن کے مفادات مشترک ہیں اشرف غنی

اب افغان فورسز بھی ملک کی سیکیورٹی سنبھالنے کی مکمل صلاحیت کی حامل ہیں، اشرف غنی


Online March 24, 2015
دہشت گردی سے جو خطرات افغانستان کو روز مرہ بنیاد پر درپیش ہیں وہ امریکا اور عالمی برادری کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اشرف غنی۔ فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل اور واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔

امریکا کے دورے کے موقع پر ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران افغان سرزمین پر مارے جانے والے ہزاروں امریکی فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فوجیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے نہ صرف افغانستان کو بلکہ خود امریکا کو بھی دہشت گردی سے محفوظ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اب افغان فورسز بھی ملک کی سیکیورٹی سنبھالنے کی مکمل صلاحیت کی حامل ہیں۔ انھوں نے کہاکہ امریکا اور افغانستان کے مشترکہ مفادات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انھیں ایک دوسرے کے قریب لائے ہیں، دہشت گردی سے جو خطرات افغانستان کو روز مرہ بنیاد پر درپیش ہیں وہ امریکا اور عالمی برادری کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔