فرانسپولیس کے چھاپےجھڑپ میں ایک شخص ہلاککئی زخمی

چھاپے یہودی مارکیٹ پردستی بم حملے کی چھان بین کے سلسلے میں مارے گئے


October 08, 2012
چھاپے یہودی مارکیٹ پردستی بم حملے کی چھان بین کے سلسلے میں مارے گئے ۔ فوٹو: فائل

فرانس میں پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ چھاپے پیرس کے باہر واقع ایک یہودی مارکیٹ پر دستی بم حملے کی چھان بین کے سلسلے میں مارے گئے اس سے قبل دستی بم حملوں کے سلسلے میں ہونے والے ڈی این اے ٹیسٹ میں پولیس کواسٹراسبرگ کے مشرقی شہر کے ایک مشتبہ شخص کا پتا چلا جہاں مشتبہ شخص کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے پر اس نے پولیس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں کئی عہدیدار زخمی ہوئے۔

بعد ازاںمشتبہ شخص کو ہلاک کیا گیا۔ پیرس، کینس، اسٹراسبرگ اور فرانس کے دیگر مقامات پرمارے گئے چھاپوں کے دوران 10دیگر افرادکوگرفتارکیاگیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہودی مارکیٹ پر ہونے والا حملہ جس میں ایک شخص زخمی ہوا، مسلمان شدت پسندوں کی کارستانی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں