سری لنکامیں ہائیکورٹ کے جج پرخنجروںسے حملہ شدیدزخمی

جسٹس منجولاتلکارتنے کو3 زخم لگے،حکومت اور عدلیہ میں سردجنگ جاری


AFP October 08, 2012
جسٹس منجولاتلکارتنے کو3 زخم لگے،حکومت اور عدلیہ میں سردجنگ جاری، فوٹو : فائل

سری لنکا میں حکومت عدلیہ کشیدگی کے بعد ہائیکورٹ کے ایک جج جسٹس منجولا تلکارتنے کو چار نامعلوم افرادنے خنجروں سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

مضروب جج انڈیپینڈنٹ جوڈیشل سروس کمیشن(جے ایس سی) کے سیکریٹری بھی ہیں۔انھیں خنجرکے 3 زخم لگے حملہ آوران کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے،انھیںاسپتال داخل کرادیاگیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل سروس کمیشن نے کہاتھاکہ ججزکو دھمکیاں مل رہی ہیں،اس پرعدلیہ اورحکومت میں سردجنگ شروع ہوگئی تھی۔ مضروب جج کا کہناہے کہ ان پرحملہ کے پیچھے سازش ہے ،بعض عناصرعدلیہ کی خودمختاری اورقانون کی حکمرانی کوختم کرناچاہتے ہیں۔حکومت نے حملہ کی شدیدمذمت کی ہے۔ صدرمہنداراجہ پاسکے نے پولیس کوحملہ آوروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیدیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں