سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

مجرم نصراللہ نے 1994 میں مظفر گڑھ میں عدالت کے باہر بھائی کے قاتل کو قتل کیا تھا

سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک 50 سے زائد افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI:
ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصر اللہ کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم کی سزا پر عمل درآمد آج کیا گیا، مجرم نصراللہ نے 1994 میں مظفر گڑھ میں عدالت کے باہر بھائی کے قاتل کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے بعد سے اب تک 50 سے زائد افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔
Load Next Story