عمران امیدکی کرنحکومت نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیاقبائلی

امن مارچ تماشہ اور انتخابی مارچ تھا،امجد خان، عمران سسرال کے ذریعے ڈرون حملے رکوائیں،دستی


Monitoring Desk October 08, 2012
امن کا پیغام لے کر گئے جنگ کرنے نہیں،فوزیہ قصوری ’’تکرار‘‘میں عمران خان سے گفتگو. فوٹو: فائل

KARACHI: وزیرستان سے نقل مکانی کر کے ٹانک میں عارضی رہائش اختیار کرنے والے قبائلیوں نے کہا ہے کہ ہم عمران سے بہت خوش ہیں عمران خان ایک مشن پر آیا تھا مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

یہ بھی اس کی بہت مہربانی ہے کہ یہاں تک آیا۔ہمارے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔ وہ ہمارے لیے امید کی کرن ہے۔ ہم عمران کے لیے خون بھی دینے کیلیے تیار ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج اور امن ریلی کا اعلان کیا مگر اپنے ٹارگٹ سے کئی کلومیٹر دور چلے گئے،سیاسی جماعتوں خصوصاً میری جماعت کے سربراہ کے خلاف بازاری زبان استعمال کر کے راستے سے ہی واپس آگئے۔

یہ صرف ایک تماشہ اور انتخابی مارچ تھا۔ پیلپز پارٹی کے رہنما جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان اگر و اقعی مخلص تھے تو ان کو اپنی منزل تک جانا چاہیے تھا وہ اگر بزدلوں کی طرح واپس نہ آتے تو صحیح پٹھان ہوتے۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ ہم امن کا پیغام لے کر گئے تھے کوئی جنگ کرنے نہیں گئے تھے کیا حکومت نے کبھی بیرون ملک ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |