ایم کیو ایم پر پابندی اورالطاف حسین کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

تحقیقات کو بہتربنانے کے لیے صولت مرزا کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے،درخواست گزار کی استدعا

گورنر سندھ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ وہ مقدمات کی تفتیش پر اثرانداز نہ ہوسکیں، درخواست گزار فوٹو: فائل

ABBOTABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو بذریعہ انٹر پول پاکستان لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کے وڈیو بیان کی روشنی میں الطاف حسین کو انٹر پول کی مدد سے پاکستان واپس لایا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی پیروی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ وہ مقدمات کی تفتیش پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں حیدر عباس رضوی اور بابر غوری سمیت ایم کیو ایم کے جن رہنماؤں کے نام لئے ہیں انہیں ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
Load Next Story