وہاڑی میں فائرنگ سے عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق 2 زخمی

فائرنگ کا واقعہ وہاڑی کی تحصیل میلسی میں پیش آیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز اور یعقوب کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک March 24, 2015
واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے، پولیس فوٹو: فائل

تحصیل میلسی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وہاڑی کی تحصیل میلسی میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کے لئے جانے والے 4 افراد پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اعجاز اور یعقوب کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد ہی واقعے کے اصل محرکات کا پتا لگایا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |