اسلام آباد میں خود کوسیکیورٹی اہلکار ظاہرکرکے شہریوں کولوٹنے والے 6 ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان کا تعلق 2 گروہوں سے ہے جس میں 2 خواتین بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک March 24, 2015
ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 9 ایف آئی آر درج ہیں فوٹو: فائل

پولیس نے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے 2 گروہوں کے 6 کارکنوں کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آبپارہ پولیس نے کارروائی کر کے خود کو سیکیورٹی اہلکاروں کے افراد ظاہر کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 گروہوں کے 6 کارکنوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، پولیس کی جعلی وردیاں، ہوٹرز اور ریوالونگ لائٹس، جعلی پولیس شناختی کارڈز، 3گاڑیاں، ایک موٹرسائیکل، طلائی زیورات اور 5 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ۔

آبپارہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 9 ایف آئی آر درج ہیں اور گرفتار ملزمان سے ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |