گجرات پولیس کا کارنامہ 7 سالہ بچے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا

سُمیر بٹ نے 30 سالہ عامر اقبال کو اغوا کے بعد اس سے موبائل فون اور 20 ہزار روپے لوٹے، پولیس کی رپورٹ

عدالت نے مقدمہ درج کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے 7 سالہ بچے ''سمیر بٹ'' پر 30 سالہ شخص کے اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے تھانہ سول لائنز میں 30 سالہ عامر اقبال نامی شخص کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 سالہ سُمیر بٹ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اسے اغوا کرنے کے بعد اسلحے کے زور پر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ پولیس نے سُمیر بٹ پر دفعہ 365 کے تحت اغوا ور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا۔


پولیس کی جانب سے چھاپوں کے بعد سمیر کے والدین نے اسے عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے جس پر عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل گجرات میں ہی پولیس نے 3 سالہ بچے پر وال چاکنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2kgidn_case-against-children_news
Load Next Story