صولت مرزا کے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری
صولت مرزا کو یکم اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے، عدالت کا جیل حکام کو حکم
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صولت مرزا کو یکم اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 5 کے جج جاوید عالم نے مچھ جیل حکام کی جانب سے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صولت مرزا کی سزائے موت موخر ہونے کے باوجود مجرم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد کی تاریخ مقرر کی جائے۔ جس پر عدالت کے جاوید عالم نے صولت مرزا کو یکم اپریل کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا تاہم ڈیتھ سیل سے جاری ویڈیو بیان کے بعد وزارت داخلہ نے ان کی پھانسی پر عمل درآمد 90 روز کے لئے موخر کر دیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2kg0ez_solut-mirza_news