لاہورمیں اسٹیج اداکارہ شانزے خان پر قاتلا نہ حملہ

6 موٹر سائیکلوں پر سوار 12 افراد نے گلبرگ سینٹرپوائنٹ پر شانزے خان کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے فائرنگ اور پتھراؤ کیا

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گلبرگ کے قریب نامعلوم افراد نے شانزے خان کی گاڑی پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ شانزے خان قذافی اسٹیڈیم ہال میں اسٹیج شو کرکے اپنے گھروالوں کے ساتھ واپس جارہی تھیں کہ 6 موٹر سائیکلوں پر سوار 12 افراد نے گلبرگ سینٹرپوائنٹ پر ان کی گاڑی کو گھیراؤ کر کے فائرنگ اور پتھراؤ شروع کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Load Next Story