ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکیوں کا پاکستان نہیں آنے دینگے رحمن ملک
ویزا پالیسی تبدیل کردی، صرف ایسے امریکیوںکوویزا دینگے جن کاآنامناسب سمجھتے ہیں
وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دینگے۔
ڈاکٹر عافیہ کامعاملہ پوری قوت سے اٹھا یا ہے، امید ہے امریکی حکام ہماری درخواست پر ہمدردانہ غور کرینگے،ایک ٹی وی سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس واقعے کے بعد ویزا پالیسی کی تشکیل نو کی گئی ہے تاکہ ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگ پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں،صرف ایسے امریکیوں کو ویزا دینگے جن کا پاکستان میں آنا مناسب سمجھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ سینئر امریکی حکام سے ملاقاتوں میں عافیہ صدیقی کا معاملہ پوری قوت سے اٹھایا اور انھیں ان حالات سے آگاہ کیا جن کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ اور بچے سامنا کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی اس درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
ثناء نیوز کے مطابق وزیرداخلہ رحمن ملک کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت پر عوام کا دبائو بڑھ رہا ہے، عافیہ شدید بیمار اور ذہنی توازن کھو چکی ہیں ، ان کی والدہ بھی بیٹی کے غم میں شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، خط میں رحمن ملک نے کہا ہے کہ وہ امریکی لیگل سسٹم میں مداخلت نہیں چاہتے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کرتے ہیں ، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان کی حکومت ڈاکٹر عافیہ کے 2 بچے پاکستان کے حوالے کر چکی ہے۔